(یواین آئی) ہندوستان اور پاکستان میں جاری زبردست کشیدگی کے درمیان ایک پاکستانی لڑکی کا ہندستان کو گھر جیسا بتانے اور وزیر خارجہ سشما سوراج کادل چھو لینے والا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
دراصل پاکستانی لڑكيوں کی ایک ٹیم چندی گڑھ میں 11 ویں گلوبل یوتھ پیس
فیسٹیول میں حصہ لینے آئی تھی اور ان میں سے ایک لڑکی عالیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محترمہ سوراج سے اپنی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے کہا تھا۔
محترمہ سوراج سے محفوظ واپسی کی یقین دہانی ملنے کے بعد عالیہ نے ٹویٹ کر کے کہا، " میں بہت زیادہ متاثرہوں۔